بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ" زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic نے ايك بيان میں جرمن حكومت كی جانب سے "الشربينی" كے قتل كی تحقيقات پر اظہار اطمينان كرتے ہوئے يورپی ممالك سے كہا ہے كہ وہ يورپ میں اٹھنے والی اسلام مخالف لہر كو لگام دينے كی بھرپور كوشش كریں۔ بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ oic "الشربينی" كے قتل كی سنجيدگی سے تحقيقات كرے گی اور يورپی حكام پر واضح كيا جائے گا كہ وہ اسلام مخالف كاروائيوں كا سختی سے نوٹس ليتے ہوئے انہیں روكنے كی بھرپور كوشش كریں تاكہ اس قسم كے واقعات كا سدباب كيا جا سكے۔
436504