تھائی زبان میں نہج البلاغہ كے ترجمے كی اشاعت

IQNA

تھائی زبان میں نہج البلاغہ كے ترجمے كی اشاعت

20:39 - July 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1805040
ادبی گروپ: تھائی لينڈ میں پيغمبر اسلام (ص) نامی قرآنی انسٹیٹيوٹ نے تھائی زبان میں نہج البلاغہ كا ترجمہ شائع كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں بزرگ شيعہ عالم دين شيخ محمد علی، پيغمبر اعظم قرآنی انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے تھائی زبان میں نہج البلاغہ كا ترجمہ شائع كر رہے ہیں۔ تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں پيغمبر اعظم قرآنی انسٹیٹيوٹ چار سال قبل معرض وجود میں آيا۔ یہ انسٹیٹيوٹ قرائت و تجويد قرآن كی كلاسیں، قرآنی محافل اور قرآنی مقابلے منعقد كرتا رہتا ہے۔
ياد رہے كہ تھائی لينڈ كی ۶۵ ملين آبادی میں مسلمانوں كی تعداد ۵ لاكھ سے زائد اور مسلمانوں میں اہل تشيع كی تعداد تقريباً ۵۰ ہزار كے لگ بگ ہے۔
436742

نظرات بینندگان
captcha