سوئیٹزرلينڈ میں توہين اسلام پر مشتمل مطالب كی اشاعت

IQNA

سوئیٹزرلينڈ میں توہين اسلام پر مشتمل مطالب كی اشاعت

18:22 - July 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1806358
بين الاقوامی گروپ: سوئیٹزرلينڈ میں " Migros" نامی جريدے میں اسلام كی توہين پر مشتمل مطالب كی اشاعت پر اس ملك میں مقيم مسلمانوں میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "tevhidhaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ جريدہ " ميكروس" نامی پيوستہ دكانوں سے متعلق ہے۔ اس جريدے نے لكھا ہے كہ تمام دہشت گردوں كا تعلق اسلام سے ہے۔ یہ جريدہ ان پيوستہ دكانوں كے خريداروں میں مفت تقسيم كيا گيا ہے۔ اس جريدے نے مزيد لكھا ہے كہ سوئیٹزرلينڈ كے مختلف شہروں میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد دہشت گردی كی ترويج كے مساوی ہے۔
ياد رہے كہ مسلمانوں نے اس جريدے كے خلاف سوئیٹزرلينڈ كے حكام كے پاس شكايت كر ركھی ہے۔
437968

نظرات بینندگان
captcha