حوزہ علمیہ قم المقدس میں ۶۰ ہزارطلباء حصول علم میں مشغول ہیں: آيت اللہ مقتدائی

IQNA

حوزہ علمیہ قم المقدس میں ۶۰ ہزارطلباء حصول علم میں مشغول ہیں: آيت اللہ مقتدائی

13:50 - July 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1807087
ثقافت گروپ: حوزہ علمیہ قم المقدس میں دنيا بھر سے تقريباً ۶۰ ہزار طلباء زيور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" حوزہ علمیہ قم المقدس كے سربراہ آيت اللہ مقتدائی نے شعبان المعظم كی بركات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس مبارك مہينہ میں خداوند عالم نے اميرالمؤمنين كو ايسا ہدیہ ديا ہے جو كائنات میں بے نظير تھا۔ انہوں نے امام حسن عسكری (ع) كی روايت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ انہوں نے ايك خط كے ذريعہ اپنے نمائندہ كو تاكيد فرمائی تھی كہ تين شعبان المعظم ايك باعظمت دن ہے او اس دن روزہ ركھیں اور خداوند عالم سے اپنی حاجات طلب كریں اور كہیں كہ پروردگارا جس طرح تو نے اپنے حبيب كو رحمت بنا كے مبعوث كيا ہے اسی طرح اپنی خاص رحمت ہمارے شامل حال فرما۔ آيت اللہ مقتدائی نے نيمہ شعبان كی عظمت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس كی عظمت و منزلت شب قدر جتنی ہے۔ كيونكہ اس میں قطب عالم امكان امام زمان كی ولادت با سعادت ہوئی ہے۔ آيت اللہ مقتدائی نے ائمہ طاہرين (س) كے بعد نامور شيعہ علماء كا تذكرہ كيا جنہوں نے ائمہ كے مشن كو جاری ركھا۔ انہوں نے مختلف حوزات علمیہ كا تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ مكتب تشيع كے فروغ میں ان كا نماياں كردار رہا ہے اور موجودہ دور میں حوزہ علمیہ قم میں دنيا بھر سے ۶۰ ہزار طلباء اپی علمی پياس بجھا رہے ہیں۔
439587

نظرات بینندگان
captcha