بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہنگری كے دارالحكومت "بڈاپسٹ" كی بلدیہ نے شدت پسند گروپوں كی مخالفت كے باوجود گزشتہ روز اس اسلامی مركز كی تعمير پر رضا مندی كا اعلان كيا ہے۔ ہنگری كے ۵۰ ہزار مسلمان عبادت اور مذہبی پروگراموں كے انعقاد كے لئے مناسب جگہ نہ ہونے كی وجہ سے شديد مشكلات كا شكار ہیں اور ٹوليوں كی صورت میں نماز جماعت اپنے گھروں میں ادا كرتے ہیں۔ اس اسلامی مركز كے لئے ۲۰۰۵ء كو شہر بڈاپسٹ كی بلدیہ سے زمين خريدی گئی تھی ليكن اسلام مخالف گروپوں اور حكومتی مخالفت كی وجہ سے اس كی تعمير كا كام شروع نہیں ہو سكا تھا۔
441637