بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے ادارہ تبليغات اسلامی (قم) كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی (قم) كے دارالقرآن كے سرپرست نے ان قرآنی كلاسوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ موسم گرما كی تعطيلات میں صوبہ قم میں ناظرہ، قرائت ، تجويد نماز اور معانی قرآن كے موضوعات پر ۱۵۰ كلاسیں منعقد ہوئیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ صوبہ قم كی مساجد اور قرآنی مراكز میں منعقد ہونے والی ان كلاسوں میں ۴۰۰۰ ہزار سے زائد خواتين و حضرات نے شركت كی۔
443497