بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Jaffari" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب كا اہتمام ٹورنٹو میں اہل تشيع كے اسلامی مركز نے كيا تھا۔ جشن كی یہ تقريب بھی اسی مركز كی عمارت میں منعقد ہوئی۔ جشن كی اس تقريب كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوا۔ اس كے بعد اس تقريب كے خطيب نے امام زمانہ (عج) كے فضائل بيان كئے اور ۱۵ شعبان كی رات كے اعمال كی بجا آوری كے ساتھ ہی یہ تقريب اپنے اختتام كو پہنچی۔
ياد رہے كہ جشن كی یہ تقريب ٹورنٹو كے شيعوں كے اسلامی مركز كی ويب سائٹ پہ بھی براہ راست دكھائی گئی۔
444026