ملائيشيا میں قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

12:00 - August 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1810582
بين الاقوامی گروپ: ۵ اگست ۲۰۰۹ء كو ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں قرآئت قرآن كے ۵۱ویں بين الاقوامی مقابلوں كا آغاز ہوا۔ ان مقابلوں میں دنيا كے ۷۶ ممالك كے نمائندوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ سالوں كی طرح ان مقابلوں میں بھی ملائيشيا كے شہريوں نے بہت دلچسپی كا مظاہرہ كيا۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ملائيشيا كی سركاری شخصيات كے علاوہ ملائيشيا كے بادشاہ نے بھی شركت كی۔ ابتداء میں ان مقابلوں كا اہتمام كرنے والی كمیٹی كے سربراہ نے تقرير كرتے ہوئے ان مقابلوں كے شركاء اور معزز مہمانوں كو خوش آمديد كہا۔ اس كے بعد ملائيشيا كے بادشاہ كے اعلان كے ساتھ قرائت قرآن كے ۵۱ ویں بين الاقوامی مقابلوں كا باقاعدہ طور پر آغاز ہوا۔ اس تقريب میں ملائيشيا كے بادشاہ اور وزير اعظم كے شركاء كے نام پيغامات بھی پڑھ كر سنائے گئے۔
444129
نظرات بینندگان
captcha