احسان اوغلو نے فلسطينيوں كی املاك پر قبضے سے متعلقہ اسرائيلی قانون كی مذمت كی ہے

IQNA

احسان اوغلو نے فلسطينيوں كی املاك پر قبضے سے متعلقہ اسرائيلی قانون كی مذمت كی ہے

14:42 - August 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1810721
بين الاقوامی گروپ: oic كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيانیے میں اسرائيل كی طرف سے فلسطينی املاك اور زمين پر قبضے كے جديد قانون كی مذمت كی ہے۔ یہ قانون اسرائيلی پارليمنٹ نے پاس كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے oic كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احسان اوغلو نے اس بيانیے میں اس اقدام كو بين الاقوامی قوانين اور معاہدوں كی صريحاً خلاف ورزی قرار ديا ہے۔ انہوں نے كہا ہے كہ یہ قانون فلسطينيوں كے اموال اور سرزمين پر ڈاكہ ڈالنے كی ايك اور كوشش ہے۔ انہوں نے اپنے بيانیے كے آخر میں اقوام متحدہ سے اپيل كی كہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داريوں كو پورا كرے۔
444072

نظرات بینندگان
captcha