بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Sijny" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان قرآنی پروگراموں كا آغاز شيعہ اسلامك سنٹر نيويارك میں يكم رمضان كو ہو گا اور ۲۹ رمضان تك یہ پروگرامز جاری رہیں گے۔ ان پروگراموں میں قرآنی مقابلے ،ختم قرآن كی محافل، تفسير قرآن كی كلاسیں شامل ہیں۔
ياد رہے كہ اسلامك سنٹر نيويارك كی طرف سے قرآنی مقابلے ۲۸ اور ۲۹ رمضان كو دو گروپس كی صورت میں منعقد ہوں گے۔ پہلے گروپ میں ۱۱ سال سے زائد عمر كی خواتين قرآنی مقابلے میں شركت كریں گی جبكہ دوسرے گروپ میں ۳ سے ۱۰ سال كی بچياں قرآنی مقابلے میں شركت كریں گی۔
445570