بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تبليغات آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين محمد رضا مطہری نے قرآنی شخصيات كی تجليل كے سلسلہ میں منعقدہ سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگر قرآنی سرگرميوں كو اسی طرح جاری ركھیں تو بہت ساری معاشرتی مشكلات كا قلع قمع كيا جا سكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ انفرادی اسلامی تبليغات آرگنائزيشن چالوس كے سربراہ نے ان خواتين كو بھی خراج تحسين پيش كيا جنہوں نے قرآنی سرگرميوں میں بڑھ چڑھ كر حصہ ليا اور كہا ہے كہ ان كے كام كی بركت معاشرہ میں محسوس كی جا سكتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ خاندانوں میں تلاوت قرآن، تدبر قرآن كے كلچر كو فروغ ديا جائے كيونكہ اس سے قلوب میں نورانيت پيدا ہوتی ہے۔
445935