بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كوالالمپور میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق رات آٹھ بجے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ملائيشيا كے وزير اعظم ، بادشاہ كے نمائندے اور بعض اعلی صوبائی شخصيات نے اپنی بيگمات كے ہمراہ شركت كی۔ ملائيشيا كے قومی ترانے كے بعد ان مقابلوں كا اعلان كيا گيا جس كی بناء پر مردوں كے مقابلوں میں عراق، ايران، انڈونيشيا، سنگاپور اور برونائی كے قاريوں نے بالترتيب پہلی سے پانچویں پوزيشن حاصل كی اور خواتين كے مقابلوں میں ملائيشيا، تھائی لينڈ، برونائی، انڈونيشيا اور سنگاپور كی خواتين نمائندوں نے بالترتيب پہلی سے پانچویں پوزيشن حاصل كی۔
اس تقريب كے آخر میں پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين و حضرات كو نقدی انعامات سے نوازا گيا۔
447573