فلسطين میں اسلوانيا كے سفير كی قدس كے مفتی اعظم سے ملاقات

IQNA

فلسطين میں اسلوانيا كے سفير كی قدس كے مفتی اعظم سے ملاقات

13:26 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814011
بين الاقوامی گروپ: فلسطين میں اسلوانيا كے سفير نے قدس كے مفتی اعظم شخ محمد حسين سے ملاقات اور گفتگو كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے اردن كی خبررساں ايجنسی "پترا'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلوانيا كے سفير نے اس ملاقات میں كہا كہ اسلوانيا كی حكومت، قدس میں فلسطينيوں كی حالت زار سے مكمل طور پر آگاہ ہے اور صیہونی حكومت كے ذريعے فلسطينيوں كو ان كے گھروں سے نكال با ہر كرنے كو قبول نہیں كرتی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلوانيا، يورپی يونين كے سربراہ كی حيثيت سے خطے كے حالات پر نظر ركھے ہوئے ہے اور وہ اس خطے میں صلح و آشتی قائم كرنے كے لئے ہر ممكن كوشش كرے گا۔ قدس كے مفتی اعظم نے بھی اس ملاقات میں شہر قدس كی حالت زار اور اسرائيلی مظالم كے بارے میں حاضرين كو آگاہ كيا۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ قدس، ملت فلسطين كا دينی ، سياسی اور ثقافتی ورثہ ہے اور اس كی اہميت سے چشم پوشی كرنے كی ہر كوشش ناكام ہو گی۔
447470
نظرات بینندگان
captcha