پيرس كی ڈوفين يونيورسٹی میں پہلے مالی علوم كالج كا افتتاح

IQNA

پيرس كی ڈوفين يونيورسٹی میں پہلے مالی علوم كالج كا افتتاح

14:41 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814079
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس كی ڈوفين يونيورسٹی میں رواں سال اكتوبر كے مہينہ میں پہلے اسلامی بينك كاری علوم كالج كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے اخبار الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پيرس كی ڈوفين يونيورسٹی كے چانسلر اليس جويينی نے اس بارے میں كہا كہ يكم اكتوبر كو فرانس میں نئے سال كے آغاز كے ساتھ ہی اس كالج كا افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے اس كالج كے اہداف كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس كالج میں بين الاقوامی بينك كاری اور مالی معاملات اور اسلامی شريعت كے اصولوں كے مطابق درسوں كی تدريس ہو گی۔ اليس جويينی نے مزيد كہا كہ اس نئے كالج میں ايم اے كے اسٹوڈنٹس تعليم حاصل كر سكتے ہیں اور اس كالج سے فارغ التحصيل ہونے والے اسٹوڈنٹس كسی بھی عربی اور اسلامی ملك يا فرانس اور يورپی ممالك كے اسلامی بينكوں يا اداروں میں كام كر سكتے ہیں۔
447884

نظرات بینندگان
captcha