ملائيشيا میں غزہ كے لئے امداد جمع كرنے كی غرض سے ايك مالی ادارے كا افتتاح

IQNA

ملائيشيا میں غزہ كے لئے امداد جمع كرنے كی غرض سے ايك مالی ادارے كا افتتاح

15:12 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814090
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے سابق وزير اعظم مہاتير محمد كی نگرانی میں ،غزہ كے لئے مالی امداد جمع كرنے كی غرض سے ايك خصوصی مالی ادارے كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے سعودی خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مہاتير محمد نے كہا ہے كہ ايك خصوصی كشتی خريدنے كی غرض سے اس مالی ادارے كا افتتاح كيا گيا ہے تاكہ غزہ كی پٹی میں موجود لوگوں تك ضروری سازوسامان پہنچايا جا سكے۔ ملائيشيا كے سابق وزير اعظم نے مزيد كہا كہ موسم سرما كے نزديك آنے كے پيش نظر ہمیں لوگوں كے لئے امداد رسانی كی اشد ضرورت ہے تاكہ ضروری سازوسامان پہنچانے كے لئے اس كشتی كو خريدا جا سكے۔ انہوں نے آخر میں ملائيشيا كے تمام شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس كشتی كو خريدنے كے لئے ہر ممكن تعاون كریں۔
447970
نظرات بینندگان
captcha