بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فلسطين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے تہران میں منعقد ہونے والے اسلامی استقامت كے نوبل انعام كے بين الاقوامی فيسٹيول كی اختتامی تقريب سے ٹی وی چينل سے براہ راست خطاب كرتےہوئے فلسطينی عوام كی حمايت كرنے پر ايران سميت تمام اسلامی ممالك كا شكریہ ادا كيا ہے۔ فلسطينی وزير اعظم نے كہا كہ اس وقت قدس دنيا كے حريت پسندوں كی جانب سے ايك حقيقی حركت كا محتاج ہے تاكہ اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كا منہ توڑ جواب ديا جاسكے اور قدس كے تشخص كو قائم ركھا جاسكے۔ اسماعيل ہنیہ نے مزيد كہا كہ ہم فلسطين كی مكمل آزادی اور مستقل حكومت كی تشكيل تك ثابت قدم ہیں اور اگر ہم فلسطين كو ظالم اسرائيل كے خونخوار پنجوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو ہمیں متحد اور يكجان ہونا پڑے گا۔
448331