بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Dunya Bulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب میں يورپی ممالك میں مقيم مسلمانوں كو پيش آنے والے روزہ مرہ مسائل اور مشكلات كومكمل طور پر بيان كيا گيا ہے۔ اس كے علاوہ مسلمانوں كے اعتقادی اور روزہ مرہ زندگی كے مسائل كو بھی بيان كيا گيا ہے۔ اس كتاب میں ۳۷ ممالك میں زندگی گزارنے والے مسلمانوں كے حالات كو ترتيب كے ساتھ بيان كيا گيا ہے۔ اس كے علاوہ مساجد كی تعمير، اسلامی قبرستانوں كے لئے زمين كی خريداری، پردے سے مربوط مشكلات، حلال غذائیں اور اسلامی سكولوں جيسے موضوعات كے بارے میں قلم فرسائی كی گئی ہے۔
448433