امريكہ كے كارنگی انسٹیٹيوٹ نے اسلامی كتب كی اشاعت كے لئے دس لاكھ ڈالر مختص كیے ہیں

IQNA

15:01 - August 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1814986

امريكہ كے كارنگی انسٹیٹيوٹ نے اسلامی كتب كی اشاعت كے لئے دس لاكھ ڈالر مختص كیے ہیں

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست نيويارك كے غير سركاری اور ثقافتی انسٹیٹيوٹ كارنگی نے مختلف زبانوں میں اسلامی تہذيب و تمدن كے موضوع پر كتابوں كی اشاعت كے لئے دس لاكھ ڈالر كی رقم مختص كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردنی اخبار " الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے دارالحكومت امان كی "الاسكندریہ" لائبريری نے اپنے ايك بيانیے میں اطلاع دی ہے كہ كارنگی انسٹیٹيوٹ كی جانب سے بجٹ كی منظوری كے بعد اسلامی ثقافت كے موضوع پر مشتمل كتابوں كے مختلف زبانوں میں ترجمہ كرنے كے لئے الاسكندریہ لائبريری نے ان كتابوں كا انتخاب كيا ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ ان كتابوں كی عربی زبان میں دوبارہ اشاعت كے بعد انگريزی اور فرانسيسی زبان میں ان كا ترجمہ كيا جائے گا اور ان كتابوں كے مطالب انٹرنیٹ پر نشر ہوں گے تاكہ پوری دنيا میں انٹرنیٹ كے صارفين استفادہ كر سكیں۔
448754

نظرات بینندگان
captcha