حلب میں ۳۴ نئے قرآنی سنٹرز كی تعمير

IQNA

حلب میں ۳۴ نئے قرآنی سنٹرز كی تعمير

21:13 - August 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1815563
قرآنی سرگرمياں گروپ: شام كے وزير اوقاف نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وزارت كے عہديداروں نے حلب میں ۳۴ نئے قرآنی سنٹرز كی تعمير كی اجازت دے دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد عبدالستار السيد نے حلب ، حمص اور ادلب صوبوں كے محكمہ اوقاف كے سربراہوں اور سوریہ كے اسلامی مراكز اور سكولوں كے عہديداروں سے ملاقات كرتے ہوئے اس ملك كے محكمہ اوقاف كے رواں سال میں طے پانے والے منصوبوں كے بارے میں حاضرين كو آگاہ كيا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ سوریہ كے محكمہ اوقاف نے حلب شہر میں ۳۴ نئے قرآنی سنٹرز كے بنانے كی اجازت دے دی ہے جن میں مفت تعليم دی جائی گے۔ عبدالستار السيد نے سوریہ كے مسلمان علماء اور ائمہ جمعہ و جماعات سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كا حقيقی اور معتدل چہرہ پيش كرنے میں علماء اور خطباء بہت اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔
449527

نظرات بینندگان
captcha