رياض میں " حضرت محمد(ص) پيغمبر رحمت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

رياض میں " حضرت محمد(ص) پيغمبر رحمت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:29 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815670
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں آئندہ سال بہار كے موسم میں " حضرت محمد (ص)پيغمبر رحمت" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Saudi Gazette" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار"امام محمد بن سعود اسلامی يونيورسٹی" كے علوم اور سنت گروپ كی كوششوں سے اسی يونيورسٹی میں منعقد ہو گا۔ طے یہ پايا ہے كہ اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں سعودی عرب كے بادشاہ ملك عبداللہ شركت كریں گے۔" امام محمد بن سعود اسلامی يونيورسٹی" كے چانسلر "سليمان بن عبداللہ اباالخيل" نے اس سيمينار كے يونيورسٹی میں انعقاد كا مقصد پيغمبر اكرم (ص) كی سنت كی ترويج بتايا ہے۔
449958

نظرات بینندگان
captcha