اردن كے فعال قرآنی اسٹوڈنٹس كا تاريخی شہر " پترا" كا وزٹ

IQNA

اردن كے فعال قرآنی اسٹوڈنٹس كا تاريخی شہر " پترا" كا وزٹ

20:28 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815706
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن میں " ضيوف الرحمن" قرآنی سنٹر كے طلباء نے اس ملك كے تاريخی شہر "پترا" كا وزٹ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس وزٹ میں ضيوف الرحمن قرآنی سنٹر كے ۱۵۰ اسٹوڈنٹس نے شركت كی ہے۔ ضيوف الرحمن قرآن سنٹر كے انچارج نے اس بارے میں كہا كہ یہ وزٹ بالكل مفت ہے اور اس كا مقصد اس سنٹر كے طلباء كو اردن كے تاريخی اور قديمی مقامات بالخصوص تاريخی شہر پترا كے بارے میں معلومات فراہم كرنا ہے۔ امجد يوسف المستريجی نے مزيد كہا كہ ۲۰۰۷ میں تاريخی شہر پترا كو دنيا كی سات عجيب وغريب اشياء میں قرار ديا گيا تھا اور یہ شہر ہميشہ ملكی اور غير ملكی سياحوں كا مركز رہا ہے۔
449486

نظرات بینندگان
captcha