تركی كے صوبے "آدانا" میں قرآنی طلباء كی حوصلہ افزائی كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

تركی كے صوبے "آدانا" میں قرآنی طلباء كی حوصلہ افزائی كے پروگرام كا انعقاد

19:43 - August 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1816398
بين الاقوامی گروپ: صوبے آدانا كے شہر ساری چام كے موسم گرما میں قرآنی سنٹرز سے تعليم حاصل كرنے والے طلباء كی عزت افزائی كا پروگرام ۸ اگست كو اس شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Risalehabe" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كی سركاری شخصيات اور وزارت مذہبی امور سے وابستہ ساری چام كی مساجد كے علماء كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں قرآنی سنٹرز سے فارغ تحصيل ہونے والے ۲۰۰ طلباء و طالبات كی عزت افزائی كی گئی۔ ساری چام شہر كے مفتی مراد دمير نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے ان قرآنی سنٹرز كے تعليمی كورسز كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے پروگراموں كو منعقد كرنے كا مقصد مسلمانوں كی دينی اور علمی سطح كو بلند كرنا ہے۔
450620
نظرات بینندگان
captcha