ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منتخب قاری كی كربلا میں عزت افزائی

IQNA

ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منتخب قاری كی كربلا میں عزت افزائی

19:50 - August 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1816401
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے عراقی قاری "اسامہ" عبدالحمزہ الكربلائی" كی مقدس شہر كربلا میں امام حسين (ع) كے حرم میں عزت افزائی كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حرم امام حسين علیہ السلام كے آستانہ مقدس كے سيكرٹری جنرل " عبدالمہدی الكربلائی" اور حرم مطہر امام حسين (ع) كی سيكورٹی كے انچارج" فاضل عوز" اور عراق كی ديگر ثقافتی اور قرآنی شخصيات كی موجودگی میں ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے عراقی قاری كی عزت افزائی كی ہے۔ اسامہ عبدالحمزہ كربلا مقدس میں امام حسين (ع) كے موذن اور قاری ہیں جنہوں نے عراق كے قومی قرآنی سنٹر كی جانب سے ملائيشيا میں منعقد ہونے والے ۵۱ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كر كے پہلی پوزيشن حاصل كی تھی۔
ياد رہے كہ یہ قرآنی مقابلے ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور كے عالمی تجارتی مركز " پوترا" میں منعقد ہوئے تھے۔
450544

نظرات بینندگان
captcha