پنسل سے تحرير شدہ آٹھویں قرآن كی رونمائی

IQNA

پنسل سے تحرير شدہ آٹھویں قرآن كی رونمائی

12:53 - August 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1817172
قرآنی سرگرمياں گروپ: آيت اللہ العظمی حسين نوری ھمدانی كی موجودگی میں پنسل سے تحرير شدہ آٹھویں قرآن كی رونمائی ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے قرآن كے اس كاتب كی قدردانی كرتے ہوئے كہا كہ یہ اثر بھی ايك قسم كا فن ہے جس كا تعارف ہونا چاہیے اور لوگوں كو جان لينا چاہیے كہ پنسل سے قرآن مجيد لكھنے میں كتنی زحمت اور مشقت ہوتی ہے اور یہ كوئی معمولی كام نہیں ہے۔ كاتب قرآن مجيد سيد اصغر موسويان نے كہا كہ اوسطاً روزانہ چھ گھنٹوں كے كام كے ساتھ ۱۴ مہينوں میں یہ قرآن مكمل ہوا ہے۔ موسويان نے مزيد كہا كہ اس قرآن كو لكھنے میں دو پنسلوں سے استفادہ كيا گيا ہے۔ كاتب قرآن نے آيت اللہ نوری ہمدانی سے اس قرآن كريم كے شروع میں مقدمہ لكھنے كی درخواست كی تو آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ میں ان لمحات میں ائمہ علیہم السلام سے منقول ايك حديث لكھنے كی سعادت حاصل كرتا ہوں۔
450830

نظرات بینندگان
captcha