بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كو عزيز اسكاكف نے تاليف كيا ہے جو تين ہزار كی تعداد میں بيشكك شہر میں چھپی ہے۔ ۵۰ صفحات پر مشتمل اس كتاب میں صحيح بخاری، صحيح مسلم، صحيح ترمذی، صحيح ابوداؤد، مستدرك صحيحين، مسند امام احمد بن حنبل اور كنز العمال جيسی اہل سنت كی كتابوں سے حضرت فاطمہ (س) كے بارے میں احاديث كو جمع كيا گيا ہے۔ كتاب كے مؤلف نے اس كتاب میں حضرت فاطمۃ زہرا(س) كی حالات زندگی كو بيان كيا ہے جن كی تفصيل كچھ اس طرح ہے: حضرت فاطمہ (س) كے والدين، فاطمہ (س) كے والد گرامی، فاطمۃ(س) كی والدہ گرامی، آپ كے والدين كی شادی ، حضرت خديجہ سے پيغمبراكرم (ص) كی اولاد، حضرت فاطمۃ(س) كی ولادت ، بچپن كا دور ، پيغمبر اكرم (ص) سے فاطمہ (س) كی شباہت، فاطمہ رسول خدا كے كلام میں، اور اس جيسے ديگر موضوعات۔
451387