بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں مختلف پبليشرز كی قرآنی تاليفات اور افغانستان كے قرآنی سنٹرز كی قرآنی سرگرميوں پر مشتمل پوسٹرز ركھے جائیں گے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق افغانستان میں ايرانی كلچرل سنٹر ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے مندرجہ ذيل مختلف پروگرامز منعقد كر رہا ہے:
قرآنی محافل كا انعقاد، تفسير قرآن كی كلاسوں كا انعقاد، امام حسن مجتبٰی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت اور شبہائے قدر كے پروگرامز اور اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كے مختلف پروگرام وغيرہ۔
453141