لبنان كے شہر طرابلس میں قرآنی تعليمات كے كورس كا اختتام

IQNA

لبنان كے شہر طرابلس میں قرآنی تعليمات كے كورس كا اختتام

15:21 - August 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1818716
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے شمالی شہر طرابلس كی جمعيت اسلامی كی كوششوں سے موسم گرما میں منعقد ہونے والے قرآنی معارف كا كورس اختتام پذير ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ كورس لبنان كی جمعيت اسلامی كے تبليغاتی دفتر كی كوششوں سے اس ملك كے علاقے " قبۃ النصر" میں منعقد ہوا تھا۔ طرابلس كی جمعيت اسلامی كے تبليغاتی دفتر كے انچارج نے اس قرآنی كورس كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ كورس طلباء میں دينی ثقافت كی توسيع میں بہت اہم كردار ادا كرے گا اور بیہودہ كاموں میں ان كے مشغول ہونے كی راہ میں ركاوٹ بنے گا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس پروگرام كے اختتام پر اس قرآنی كورس كے منتخب افراد كو انعامات سے نوازا گيا۔
454517

نظرات بینندگان
captcha