بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے trt كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس آشر نے ہالينڈ كے اخبار سے گفتگو كے دوران اپنے اس اقدام كا سبب بيان كرتے ہوئے كہا كہ ان سكولوں كے اساتذہ، شہريوں كی آپس میں صلح آميز زندگی گزارنے سے مربوط قوانين سے ناسازگار ہیں۔
ياد رہے كہ اس ملك میں اسلامی سكولوں كی بندش اور حكومت كی طرف سے مالی امداد بند كرنے كا مسئلہ كئی مرتبہ اس ملك كی پارليمنٹ میں پيش ہو چكا ہے۔ خيال كيا جاتا ہے كہ اسلامی سكولوں كو بند كرنے كا امسٹرڈم ميونسپل كمیٹی نے یہ فيصلہ دائیں بازوں كی شدت پسند تنظيموں كے مطالبہ كی بناء پر كيا ہے۔
454493