امسٹرڈم ميونسپل كمیٹی كی طرف سے مسلمانوں كے سكولوں كو بند كرنے كا مطالبہ

IQNA

امسٹرڈم ميونسپل كمیٹی كی طرف سے مسلمانوں كے سكولوں كو بند كرنے كا مطالبہ

11:33 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819309
بين الاقوامی گروپ: امسٹرڈم كے ميئر كے مشير" لودويك فرانس آشر" نے اسلامی سكول "الصديق" كے تمام شعبوں كو بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے trt كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس آشر نے ہالينڈ كے اخبار سے گفتگو كے دوران اپنے اس اقدام كا سبب بيان كرتے ہوئے كہا كہ ان سكولوں كے اساتذہ، شہريوں كی آپس میں صلح آميز زندگی گزارنے سے مربوط قوانين سے ناسازگار ہیں۔
ياد رہے كہ اس ملك میں اسلامی سكولوں كی بندش اور حكومت كی طرف سے مالی امداد بند كرنے كا مسئلہ كئی مرتبہ اس ملك كی پارليمنٹ میں پيش ہو چكا ہے۔ خيال كيا جاتا ہے كہ اسلامی سكولوں كو بند كرنے كا امسٹرڈم ميونسپل كمیٹی نے یہ فيصلہ دائیں بازوں كی شدت پسند تنظيموں كے مطالبہ كی بناء پر كيا ہے۔
454493
نظرات بینندگان
captcha