بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عمانی روزنامہ "الشبيبۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حبيب الريامی نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ یہ مقابلے سلطان قابوس اسلامی اور ثقافتی مراكز كے زيرنگرانی اور وزارت اوقاف و عمان كے ریڈيو قرآن كے تعاون سے منعقد ہوئے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ یہ مقابلے دو مرحلوں میں منعقد ہوئے تھے ۔ اس كا پہلا مرحلہ ۴ جولائی سے ۱۸ جولائی تك ۵۴۹ افراد كی شركت سے خواتين و حضرات كے درميان منعقد ہوا تھا۔ اس ابتدائی مرحلے كے اختتام پر فائنل راؤنڈ میں شركت كرنے كے لئے ۱۳۰ افراد كا انتخاب ہوا تھا جو ۲۸ جولائی سے ۲۱ اگست كو عمان كے ۱۶ قرآنی مراكز میں منعقد ہوا تھا۔
ياد رہے كہ عمان كا سلطان قابوس اسلامی اور ثقافتی مركز اس ملك میں اسلامی تبليغات اور ثقافت كی ترويج كا ايك اہم مركز ہے جو مختلف معاشروں میں قرآنی ثقافت كے فروغ كی كوشش كرتا رہتا ہے۔
454650