سپريم اسلامك عراقی كونسل كے سربراہ اپنے خالق حقيقی سے جا ملے

IQNA

سپريم اسلامك عراقی كونسل كے سربراہ اپنے خالق حقيقی سے جا ملے

13:08 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819360
بين الاقوامی گروپ: عراق كی مجلس اعلی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد عبدالعزيز حكيم" تہران كے ايك ہسپتال میں دعوت حق كو لبيك كہہ گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عراقی نيوز چينل " الناصریہ " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد عبدالعزيز حكيم كينسر كی بيماری كی وجہ سے تہران كے ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ سيد عبدالعزيز الحكيم، مرجع تقليد آيت اللہ سيد محسن الحكيم كے آخری بیٹے اور شہيد سيد محمد باقر الحكيم كے بھائی اور سيد عماد الحكيم كے والد تھے۔ آپ عراق كی مجلس اعلی عراق كے قائد تھے۔ مذہبی اور دينی گھرانے میں پيدا ہونے كی وجہ سے آپ مختلف دينی اور ثقافتی مسائل كے بارے میں زيادہ معلومات ركھتے تھے اورامت اسلام كی مشكلات اور مسائل كے حوالے سے ذمہ داری كا احساس كرتے تھے۔
454792

نظرات بینندگان
captcha