بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "risalehaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبے بوردور كے مفتی كے نمائندے عثمان دميرل نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ تركی كے بہترين مؤذنوں كے درميان مقابلہ ملك كے سركاری اور اعلی دينی احكام كی شركت سے ۲۹ اگست كو بوردور شہر كی مسجد "اولو" میں منعقد ہو گا ۔ تمام مسلمانوں كو اس مقابلے میں شركت كرنے كی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے ابتدائی مرحلے كا انعقاد ، مساجد كے مؤذنوں ، دينی مدارس امام خاطب كے فارغ تحصيل طلباء اور قرآنی كورسز كے اساتذہ كے درميان ہوا تھا جن میں كامياب ہونے والے اور فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے افراد كے درميان مقابلہ مسجد مقدس میں منعقد ہو گا۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے ہر سال تركی كی وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے منعقد ہوتے ہیں۔
454597