بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مراكشی روزنامہ "البلاد'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ممالك كے كلچرل سنٹرز كے ڈائريكٹروں اور سفيروں كی شركت سے ہونے والی اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے مراكش كے محكمہ سيروسياحت كے سيكرٹری جنرل كے مشير" سعيد بن عبدالعزيز الراشد" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيائے اسلام كے آرٹسٹز كے لئے یہ نمائش ايك بہترين موقع ہے كہ وہ مكہ ، مدينہ اور قدس شريف جيسے مقامات كے بارے میں اپنے جذبات كا كھل كر اظہار كریں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك كے آرٹسٹز كی اس نمائش میں شركت دنيا والوں كے لئے یہ پيغام ديتی ہے كہ مسلمانوں كا قبلہ مسجد النبی (ص) ہے اور مسجد الاقصی امت اسلام كی وحدت كا مظہر ہے۔
455466