كابل میں بہار قرآن كی ايك عظيم نمائش كا انعقاد

IQNA

كابل میں بہار قرآن كی ايك عظيم نمائش كا انعقاد

15:22 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820474
قرآنی سرگرمياں گروپ: كابل میں اسلامی آرٹ،سافٹ ويئرز اور قرآنی تحريری فن پاروں پرمشتمل بہار قرآن كريم كی ايك عظيم نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش كو لگانے كا مقصد اسلامی اور قرآنی ثقافت كے تحريری اور آرٹ فن پاروں سے لوگوں كو آگاہ كرنا ہے۔ اس نمائش كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حسن فاضل زادہ نے كہا ہے كہ اس نمائش میں اسلامی اور قرآنی آرٹ كے آثار، خطاطی قرآن كريم، اسلامی اور قرآنی سافٹ ويئرز اور اسلامی علوم كے مختلف موضوعات كی كتابیں ركھی جائیں گی۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس نمائش كا آغاز ۱۶ ماہ مبارك رمضان سے ہو رہا ہے۔
456913

نظرات بینندگان
captcha