"پيام اسلام" جريدے كے جديد شمارہ كی اشاعت

IQNA

"پيام اسلام" جريدے كے جديد شمارہ كی اشاعت

16:11 - September 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1821379
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تفكر فاؤنڈيشن كی كوششوں اور بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے تعاون سے فرانسيسی زبان میں "پيام اسلام" جريدے كے ۲۰۰، ۲۰۱، ۲۰۲ نمبر شمارے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی زبان كا یہ جريدہ ۱۰۲ صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں اسلامی جمہوریہ ايران كی تيس سالہ قرآنی سرگرميوں كو پيش كيا گيا ہے۔
اس جريدے میں مندرجہ ذيل مختلف موضوعات پر قلمفرسائی كی گئی ہے:
ايران كے دينی مراكز اور سكولوں میں قرآنی تعليمات، قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہو كر اسلامی حكومت كا طريقہ كار، ايران میں قرآنی تحقيقات كی خصوصيات، حضرت آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی كے حالات زندگی، رحيم حاكی كے توسط سے جہاد دانشگاہی كی قرآنی سرگرمياں وغيرہ۔
اس كے علاوہ حضرت آيت اللہ امام خمينی(رح)، حضرت آيت اللہ خامنہ ای، حضرت آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی، آيت اللہ مشكينی، آيت اللہ مطہری، آيت اللہ صافی گلپائيگانی، آيت اللہ اراكی، آيت اللہ محمد فاضل لنكرانی، غلام علی حداد عادل، آيت اللہ قاضی طباطبائی، آيت اللہ مصباح يزدی،آيت اللہ شاہرودی، آيت اللہ ابوالقاسم خزعلی، آيت اللہ طالقانی، آيت اللہ يزدی، آيت اللہ اشرف اصفہانی، آيت اللہ امينی، آيت اللہ دستغيب، شہيد مفتح، آيت اللہ مہدوی كنی، آيت اللہ احمد خاتمی اور آيت اللہ موسوی اردبيلی كے حالات زندگی اور ان كی تاليفات بھی اس جريدے میں بيان كی جاتی ہیں۔
457809
نظرات بینندگان
captcha