مسلمانوں كی افطار پارٹی میں جرمن پارليمنٹ كے اسپيكر كی شركت

IQNA

13:53 - September 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1822342

مسلمانوں كی افطار پارٹی میں جرمن پارليمنٹ كے اسپيكر كی شركت

بين الاقوامی گروپ: جرمن پارليمنٹ كے اسپيكر"نوربرت لامرت" نے ۳ ستمبر بروز جمعرات كوبرلن میں جرمنی كے مسلمانوں كی الائنس كونسل "KRM" كی افطارپارٹی میں شركت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ha-ber.net كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ پروگرام جرمنی میں مقيم ترك مسلمانوں كی يونين (KiTiB)، جرمنی كی اسلامی كونسل، جرمنی كے مسلمانوں كی مركزی كونسل اور اسلامی ثقافتی مراكز كی يونين(VIKZ) كے تعاون سے برلن میں منعقد ہوا جس میں جرمن پارليمنٹ كے اسپيكر نے بعض حكومتی حكام اورپارليمنٹ كے عہديداروں سميت شركت كی۔
لامرت نے افطار پارٹی كے بعد اسلامی مراكز اور جرمن پارليمنٹ كے اراكين سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جس معاشرے میں مختلف تہذيبوں كے لوگ بستے ہیں اس معاشرے میں ہر شخص كو چاہیے كہ وہ ايك دوسرے كے عقائد اور افكار كا احترام كریں اور تفرقہ اور اختلافات ايجاد كرنے والی چيزوں سے پرہيز كریں۔
459249

نظرات بینندگان
captcha