زمبابوے میں ماہ رمضان كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں اور كلاسوں كے تيسرے مرحلے كا انعقاد
قرآنی سرگرمياں گروپ: حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے زمبابوے كے حضرت فاطمۃ زہرا(ع) اسلامی كالج كی جانب سے حفظ اور قرآن كريم كے مقابلوں اور كلاسوں كے تيسرے مرحلے كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے زمبابوے میں ان قرآن مقابلوں كے انعقاد كے انچارج كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں اور كلاسوں میں ۲۵ افراد شركت كریں گے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں شركت كرنے اور قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو قدس كے عالمی دن كے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔
459289