بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ترايان بسسكو نے ۵ ستمبر بروز ہفتہ كو رومانیہ كے مفتيوں كی كونسل كی افطارپارٹی میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ كسی ملك كے افراد سے دوستانہ تعلقات قائم كرنے كے لئے سياستدان كو ان كے دين كی تعليمات سے آگاہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر ہم ايك دوسرے كے اصولوں سے آگاہ نہ ہوں يا ان كا احترام نہ كریں تو تہذيبوں كے مابين گفتگو كی بات كرنا ايك بیہودہ بات ہے۔ اس افطار پارٹی میں تركی كے وزير مذہبی امور " علی بارداك اوغلو" نے بھی كہا ہے كہ دنيا كے مختلف علاقوں میں مختلف تہذيبوں اور اديان كے پيروكاروں كے باہمی تعلقات مشكلات سے دوچارہیں ليكن رومانیہ ايك واحد ملك ہے جہاں پر عوام اور حكومت معاشرے میں اختلافات اور تفرقہ بازی سے اجتناب كرتے ہیں اور ان كی كوشش ہے كہ معاشرے كے تمام افراد ايك دوسرے كے ساتھ پيارومحبت كی زندگی گزاریں۔
460298