بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول كا مقصد سيرت نبوی كے سائے میں " معنوی تشخص" كے موضوع پر غير ايرانی طلباء اور ان كی فيمليز كی ثقافتی، تبليغی اور آرٹ كے حوالے سے صلاحيتوں كا تعارف اور ان كی قدردانی كرنا بتايا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس ثقافتی اور آرٹ فيسٹيول كے انعقاد كے ديگر مقاصد میں سے غير ايرانی ماہرين آرٹ اور متفكرين كی قدردانی، غير ايرانی طلباء كی ثقافتی اور آرٹ كی صلاحتيوں كا تعارف كروانا ہے۔
اس فيسٹيول میں شركت كرنے كے لئے ادبيات، تھیٹر، جرائد، سائٹس، صنعتی اور ثقافتی ذرائع ابلاغ كے موضوعات پر ۶ دسمبر ۲۰۰۹ء تك مربوط مطالب كو ارسال كيا جا سكتا ہے۔ اس كے علاوہ شركت كرنے والے شائقين مزيد معلومات كے لئے www.toobaf.com سائٹ كی طرف رجوع كر سكتے ہیں۔
461558