بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرق ايشياء نے بحرين كے روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كے امن قائم كرنے والے ادارے عيد سعيد فطر كے جشن كو پر امن طور پر منانے كے لئے حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔
حكومت انڈونيشيا نے عيد سعيد فطر كے موقع پر چھ دن كی سركاری چھٹی كا اعلان كيا ہے اور انڈونيشيا كے شہری اس اسلامی تہوار كو اپنے اہل و عيال كے ساتھ منانے كے لئے اپنے گھروں كا سفر كریں گے۔
464718