ڈنمارك میں قدس كےموضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ڈنمارك میں قدس كےموضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:52 - September 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1827859
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك كے دارالحكومت كوپن ہيگن میں ۲۶ اور ۲۷ ستمبر كو "۲۰۰۹ء میں قدس دنيا ئے عرب كا ثقافتی دارالحكومت" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار "ڈنمارك سے قدس كو سلام" كے نعرے كے ساتھ منعقد ہو رہا ہے اور كوپن ہيگن يورپ كا پہلا دارالحكومت ہے جس میں یہ بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
ڈنمارك كے مركز ثقافت و توسيع كی كوششوں اور اس ملك كی وزارت خارجہ اور قدس كے بعض ثقافتی اور آرٹ انسٹیٹيوٹز كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں فلسطين اور ڈنمارك كی بعض ثقافتی شخصيات ، ماہرين آرٹ اور بعض عربی اور اسلامی ممالك كےسفير شركت كریں گے۔
ڈنمارك كے مركز ثقافت اور توسيع كے سربراہ " ينس راسموسن" نے كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد ڈنمارك كے لوگوں كو فلسطين كی ثقافت سےآگاہ كرنا اور ڈنمارك اور عربی ممالك كے درميان ثقافتی تعلقات كو فروغ دينا ہے۔
466229

نظرات بینندگان
captcha