پيرس میں قرآنی سكول كا افتتاح

IQNA

پيرس میں قرآنی سكول كا افتتاح

13:23 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829998
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے جوان مسلمانوں كی انجمن (EMJF) كی كوششوں سے پيرس كے مشرقی شہر "اولنہ سوبوآ"میں قرآنی سكول "العامل" كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے saphirnews كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تين سال سے زائد عمر كے بچے اور نوجوان وجوان اس قرآنی سكول كی كلاسوں میں شركت كر سكتے ہیں۔
قرآن كريم كے مایہ ناز اساتذہ كے ايك گروپ نے قرائت، حفظ اور اسلامی معارف كی تعليم دينے كی ذمہ داری قبول كی ہے۔
اس قرآنی سكول میں حفظ و قرائت قرآن كريم، پرائمری، مڈل اور ہائی سكول كے تعليمی كورس كے ساتھ ساتھ مسلمانوں كے سماجی كردار و رفتار اور ديگر شہريوں سے سلوك كے بارے میں تعليم دی جائے گی۔
469644

نظرات بینندگان
captcha