گھانا میں آئمہ جمعہ و جماعت كے لئے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

گھانا میں آئمہ جمعہ و جماعت كے لئے تعليمی كورس كا انعقاد

14:16 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830513
قرآنی سرگرمياں گروپ: گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۳ ستمبر كو اس ملك كے شہر آكرا میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر میں آئمہ جمعہ وجماعت كے لئے احكام كا پہلا خصوصی كورس منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آكرا میں موجود ايرانی مدرسہ كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين يار علی نے اس تعليمی كورس میں تدريس كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
علاوہ ازیں اس كورس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے توسط سےتيار شدہ كتابیں اور نوٹس بھی آئمہ كےدرميان تقسيم كیے گئے ہیں۔
گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عباس علی افسری" نے اس كورس كے انعقاد كی كيفيت كے بارے میں كہا ہے كہ اس كورس میں سوال وجواب كی صورت میں احكام كو بيان كيا گيا ہے۔
469740

نظرات بینندگان
captcha