بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عزاداری كی انجمن "السيدہ زينب (س)" كی كوششوں سے آٹھ شوال كو سعودی وہابيوں كے ہاتھوں جنت البقيع كے انہدام كے دن كی مناسبت سے یہ پروگرام منعقد ہوا ہے۔
عزاداری انجمن "السيدہ زينب(س)"كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق رات ساڑھے نو بجے قطيف كی شيخ محمد بن نمرہ مسجد میں منعقد ہوا جس میں سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے كے بعض علماء اور شخصيات نے شركت كی ہے۔
علاوہ ازیں امريكہ اور برطانیہ سميت دنيا كے مختلف ممالك میں جنت البقيع كے انہدام كی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔
470356