مسجد الاقصی كی حمايت میں oic كا ہنگامی اجلاس

IQNA

مسجد الاقصی كی حمايت میں oic كا ہنگامی اجلاس

13:32 - September 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1830979
بين الاقوامی گروپ: مسجد الاقصی كے امام نے ۲۷ ستمبر كو اس مسجد كی حمايت كے طريقوں كا جائزہ لينے كے لئے oic كے ہنگامی اجلاس كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "PNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيت المقدس كے مفتی اعظم اور مسجد الاقصی كے امام جماعت "شيخ محمد حسين" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست صہيونی حكومت كے تسلط كو ختم كرنے اور فلسطينيوں كے مقدس مقامات بالخصوص مسجد الاقصی كی حمايت كے طريقوں كو تلاش كرنے كے لئے اس وقت منعقد ہو رہی ہے كہ جب عالمی برادری نے صہيونی حكومت كے مظالم كے سامنے چپ سادھ ركھی ہے۔
انہوںنے صہيونی حكومت كے مظالم كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس حكومت كے یہ اقدامات بين الاقوامی اور اسی طرح الہی قوانين كے خلاف ہیں۔
مسجد الاقصی كے امام جماعت نے آخر میں بيت المقدس اور مقبوضہ علاقوں میں مقيم مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ نمازبا جماعت كے قيام كے لئے اس مسجد میں آئیں كيونكہ اس طرح اسرائيليوں كو اس مسجد میں آنے سے روكا جا سكتا ہے۔
470711
نظرات بینندگان
captcha