بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ جنت البقيع میں قبروں كی تعمير سے سعودی معاشرے كو كسی قسم كے سياسی اور سماجی نقصانات كا سامنا نہیں كرنے پڑے گا۔
حوزہ علمیہ نجف كے اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اہل بيت عصمت وطہارت علہيم السلام كے مطہر روضوں كو منہدم كرنے سے تمام مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے اور سعودی عرب كے وہابيوں نے فقط جنت البقيع كو ويران كرنے پر اكتفاء ہی نہیں كيا ہے بلكہ اس قبرستان كے بعض حصوں پر عمارتیں بنا ڈالی ہیں۔
كوفہ كے امام جماعت "حسن الغداری" نے نماز جمعہ كے خطبوں میں سعودی حكام سے مطالبہ كيا تھا كہ وہ بقيع میں آئمہ اطہار علہيم السلام كی قبروں كی تعمير كرنے كی اجازت دیں۔
470933