فرانسيسی بينك كے سربراہ كا بينكنگ سسٹم میں اسلامی اقتصاد پر توجہ دينے كا مطالبہ

IQNA

فرانسيسی بينك كے سربراہ كا بينكنگ سسٹم میں اسلامی اقتصاد پر توجہ دينے كا مطالبہ

12:58 - October 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1832155
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے بينك كے سربراہ "كریٹسن نوآیہ" نے پيرس میں اسلامی معيشت كی نشست كے بعد يورپی بينكوں كے سربراہوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلامی بينك كاری كے نظام سے مربوط تمام پہلووں كاجائزہ لیں اور ضروری ذرائع سے استفادہ كرتے ہوئے ملكی معيشت كی مدد كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے easybourse كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ كے مركزی بينكوں كے سربراہوں كی كونسل كے ركن نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس میں اسلامی بينكوں كی تاسيس كر كے ان بينكوں كے سربراہوں كو مشخص كرنا چاہیے اور ان بينكوں كی سرگرميوں كا اسلامی شريعت سے موازنہ كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ان بينكوں كو اپنے مخصوص نظام كے تحت كام كرتے ہوئے يورپ كے بينكاری سسٹم سےمربوط ہونا چاہیے۔
نوآیہ نے كہا ہے كہ اگرچہ مغرب كے اقتصادی نظام كے اسلامی معاشی نظام سے ملحق ہونے سے مشكلات پيدا ہوں گی ليكن جديد مالی سہوليات كے ساتھ نئے نظام كی ضرورت ان مشكلات كو حل كرنے اور اسلامی اقتصاد پر توجہ دينے كا باعث بنے گی۔
472051

نظرات بینندگان
captcha