بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Reuters كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے وزير اقتصاد "كريسٹن لاگارڈ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانسيسی حكومت پہلی مرتبہ ۲۰۱۰ء كے اوائل میں اسلامی بانڈز كو جاری كر رہی ہے۔
اس كے علاوہ فرانس بينك كے انچارج "كريسٹن نوآیہ" نے پيرس میں منعقد ہونے والی اقتصادی اسلامی نشست كے بعد اسلامی بانڈز كے جاری كرنے كے بارے میں كہا ہے كہ كسی شك كے بغير اس منصوبے كو بہت زيادہ پذيرائی ملے گی اور اس وقت بھی پيرس میں اسلامی بينكوں كے افتتاح كرنے كی كئی درخواستیں ہمیں موصول ہوئی ہیں كہ ہم ان كا جائزہ لے رہے ہیں۔
471968