تركی میں مناسك حج كی كلاسوں كا اہتمام

IQNA

تركی میں مناسك حج كی كلاسوں كا اہتمام

13:15 - October 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1833266
بين الاقوامی گروپ: تركی كے دارالحكومت انقرہ كے حجاج كرام كو مناسك حج سے آشنا كرنے كے لئے كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے یہ كلاسیں ۲۷ ستمبر ۲۰۰۹ء كو انقرہ میں شروع ہوئی ہیں جو رواں ماہ كی ۱۷ تاريخ تك جاری رہیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انقرہ كے مفتی "مصطفی حقی" نے كہا كہ انقرہ كی مساجد اور دينی مراكز میں یہ كلاسیں ہر روز ۳ گھنٹے ہوتی ہیں اس كے علاوہ صوبہ انقرہ كے مختلف شہروں میں بھی یہ كلاسیں منعقد ہو رہی ہیں۔
ياد رہے كہ ا س سال صوبہ انقرہ كے مختلف شہروں سے تقريباً ۶ ہزار حجاج كرام فريضہ حج كے لئے سعودی عرب جائیں گے۔
انہوں نے اس سال حج پرجانے والے تمام افراد سے درخواست كی كہ وہ ان كلاسوں میں شركت كریں تاكہ وہ مناسك حج صحيح طور پر ادا كر سكیں۔
473239

نظرات بینندگان
captcha