بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان نے اس ملك كے انفارميشن چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آذربائيجان كےدارالحكومت باكو میں اسلامی ممالك كےوزراء ثقافت كی چھٹی نشست میں كابل كو ۲۰۲۴ء میں عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا گيا ہے۔
افغانستان كی وزارت اطلاعات اور ثقافت كے مشير اور خارجی روابط كے سربراہ زردشت شمس نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے اسلامی ممالك كے درميان ثقافتی تعلقات كو فروغ دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
انہوں نے اس نشست كے شركاء سے اپيل كی ہے كہ وہ افغانستان میں ثقافتی پروگراموں كو بہتر سے بہتر طور پر منعقد كرنے كے لیے تعاون كریں۔
479815